نئی دہلی:11 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔صبح 7 بجے سے ہی پولنگ بوتھ پر ووٹروں کی بھیڑ ہے۔اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ سمیت ملک کی کئی بڑی شخصیات نے عام لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔بی جے پی صدر امت شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فوج کو بااختیار بنانے والی حکومت منتخب کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ووٹ کریں۔امت شاہ نے مختلف زبانوں میں ٹویٹ کر ووٹروں سے اپیل کی۔انہوں نے لکھا کہ ملک کی سلامتی میں سرشار فوجیوں کو بااختیار بنانے والی حکومت منتخب کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ کریں۔ساتھ ہی انہوں نے اتر پردیش کے ووٹروں کے لئے الگ سے اپیل کی۔شاہ نے لکھا کہ آپ کا ایک ووٹ اترپردیش اور ملک سے نسل پرستی، کنبہ پروری اور خوش آمدی کی سیاست کو مکمل طور ختم کر کے قوم پرستی کے دور کو برقرار رکھنے میں اہم ہوگا۔